امتیاز جلیل نے دورہ پر آئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی

اورنگ آباد، جولائی۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اتوار کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے دورہ پر آئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی اور ضلع کی ترقی اور دیگر مسائل سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا۔مسٹر جلیل نے مسٹر شندے کو میمورنڈم میں اورنگ آباد ضلع کی ہمہ جہت ترقی، عام لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دینے اور رائے عامہ کی بنیاد پر مناسب فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کسانوں، غریب مریضوں اور کھلاڑیوں اور سڑکوں کے لیے خصوصی پیکج کی بنیاد پر مناسب فیصلہ کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ’’ہم چھترپتی شیواجی مہاراج اور چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا احترام کرتے ہیں لیکن حکمراں پارٹی نے ایک غیر آئینی فیصلہ کیا جو قابل قبول نہیں ہے‘‘۔

Related Articles