موریہ یوپی قانون ساز کونسل کے لیڈر بنائے گئے

لکھنؤ:اگست۔اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ کو بدھ کو اترپردیش قانون ساز کونسل میں ایوان کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔قانون ساز کونسل کی ایوان لیڈر کی حیثیت سے وزیر شکتی سوتنتر دیو سنگھ کے استعفی کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے موریہ کو ایوان کا لیڈر مقرر کیا ہے۔اس ضمن میں کونسل سکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کونسل کے چئیرمین کنور مہندر سنگھ نے موریہ کو ایوان کا لیڈر ہونے کی منظوری دے دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ رپورٹ کے مطابق سوتنتر دیو سنگھ نے بی جے پی کی یوپی اکائی کی صدارت سے بھی استعفی دےد یا ہے۔سوتنتر دیو سنگھ کو یوپی بی جے پی یونٹ کا سال 2019 میں صدر منتخب کیا گیا تھا اور ان کی صدارت میں بی جے پی اسمبلی انتخابات میں 255سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی۔سابق نائب وزیر اعلی دنیش شرما کے مقام پر انہیں قانون ساز کونسل کا لیڈر بنایا گیا تھا۔

Related Articles