آر ایل ڈی کے سابق ریاستی صدر مسعو د احمد کانگریس میں شامل

لکھنؤ:اگست۔ راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے سابق ریاستی صدر و سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر مسعود احمد نے پیر کو اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس کا دامن تھام لیا۔کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری و ریاستی سہ انچارج دھیرج گرجر نے ڈاکٹر احمد اور ان کے حامیوں کو پارٹی کے ریاستی دفتر میں رکنیت دلائی اور گمچھا پہنا کر گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا۔گرجر نے کہا کہ ڈاکٹر احمد اور ان کے حامیوں کے آنے سے کانگریس کو طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے اچھے دنوں کے لئے بی جے پی کو ووٹ دیا تھا لیکن اب نوجوان اور طلبہ پرانے دنوں کو یاد کررہے ہیں۔ بی جے پی نے نوجوانوں، طلبہ اور کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ڈاکٹر مسعود احمد نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اور بی جےپی آر ایس ایس کی عوام مخالفت پالیسیوں و تانا شاہی روئیے کے خلاف ملک میں صرف راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک لڑائی لڑرہے ہیں۔اقلیتوں اور دلتوں کو گمراہ کر کے ووٹ لینے والی چھوٹی چھوٹی سیاسی جماعتیں خاموش ہیں اور بی جے پی کے ایجنڈے کو آگے برھارہے ہیں۔ڈاکٹر احمد نے کہا کہ اکھلیش یادو، مایاوتی اور جینت چودھری ای ڈی کے خوف سے نہیں بول رہے ہیں اور خاموشی اختیار کر کے بی جےپی کی حمایت کررہی ہیں۔

 

Related Articles