کابل میں بم دھماکا؛متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ

کابل،اگست۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کے روز بم دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔دھماکا شہر کے مغربی حصے میں ایک مصروف کاروباری مرکز میں ہوا ہے جہاں اہل تشیع کا اکثراکٹھ ہوتا رہتا ہے۔آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایمبولینس گاڑیوں کو بم دھماکے کی جگہ کی طرف تیزرفتاری سے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ جگہ بس اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔کسی جنگجو گروپ نے فوری طورپراس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔جمعہ کو کابل ہی میں ایک اوربم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہو گئے تھے۔سخت گیرجنگجو گروپ داعش نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related Articles