عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا نے ریلیز سے قبل ہی فاریسٹ گمپ کا ریکارڈ توڑ دیا
ممبئی،اگست۔بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا نے ریلیز سے قبل ہی ٹام ہینکس کی فلم فاریسٹ گمپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یاد رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست 2022 کو تھیٹرز پر ریلیز ہوگی، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے اصل فلم فاریسٹ گمپ کا ریکارڈ توڑا۔عامر خان کی لال سنگھ چڈھا دراصل ہالی ووڈ کے اداکار ٹام ہینکس کی فلم فاریسٹ گمپ کا آفیشل ایڈاپشن ہے، اس بھارتی ورڑن میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتانیا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔1994ء کی فلم فاریسٹ گمپ کا رن ٹائم 2 گھنٹے اور 22 منٹ تھا جبکہ لال سنگھ چڈھا کا رن ٹائم 2 گھنٹے اور 44 منٹ ہے اس طرح یہ فاریسٹ گمپ سے زیادہ طویل ہونے کی بنیاد پر ریکارڈ قرار پایا۔ لال سنگھ چڈھا اس وقت کافی تنازعات کا شکار ہے اور سوشل میڈیا پر فلم کے خلاف بائیکاٹ کال پر مبنی ٹرینڈنگ چل رہی ہے، یہ اس وقت ہوا جب عامر خان اور کرینہ کپور کا ایک پرانا انٹرویو کلپ سامنے آیا۔