فلم ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کے منتظر مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اب فلم ’ہیرا پھیری 3‘ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول ایک بار پھر سے بڑی اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان تینوں اداکاروں نے ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔اس سے قبل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اکشے کمار نے فلم ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور اب ان کی جگہ اداکار کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔اکشے کمار نے خود بھی اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ اْنہوں نے فلم کی اسکرپٹ سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیا ہے۔لیکن اب ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان تینوں اداکاروں کو اس سے قبل ممبئی کے ایمپائر اسٹوڈیو میں فلم کے بارے میں بات کرنے کے لیے ملاقات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فلم کی اسکرپٹ کے بارے میں پچھلے کچھ مہینوں میں کافی میٹنگز ہوئی ہیں اور پروڈیوسر اکشے کمارکو فلم میں کام کرنے کے لیے عمادہ کرنے پر کامیاب ہوگئے ہیں اور ٹیم کو اب یقین ہے کہ فلم ’ہیرا پھیری 3‘ بہت بہترین انداز میں بنے گی۔ سب سے بڑی کامک فرنچائز ہیرا پھیری کے تیسرے حصّے کی کاسٹ میں بہت سے معروف اداکار شامل ہوں گے۔ فلم کی مکمل اسٹار کاسٹ کے بارے میں تفصیلات آنے والے چند دنوں میں سامنے آ جائے گی، ابھی فی الحال تو فلم کے ڈائریکٹر کے نام کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles