آسام، تریپورہ کے وزرائے اعلیٰ نے باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، اگست۔آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما اور تریپورہ کے ان کے ہم منصب مانک ساہا نے اتوار کو آسام ہاؤس میں ملاقات کی۔ایک سرکاری بیان کے مطابق آسام ہاؤس میں مسٹر ساہا کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر سرما نے پڑوسی ریاست کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی اور تعاون کے وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔بیان کے مطابق، دونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور خطے کی اقتصادی خوشحالی کے لیے کام کرنے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بات چیت کا اختتام کیا۔آسام کے وزیر اعلی نے ٹویٹ کیا، "آسام اور تریپورہ کے ہمیشہ سے خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ ہم دونوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے بات کی۔

Related Articles