غنڈہ گردی ایس پی کی فطرت، 3سیٹوں پر بی جے پی کی جیت یقینی:موریہ

لکھنؤ:دسمبر۔اترپردیش میں آج ہوئے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کے غلط استعمال کے سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو کے الزام پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے کہا کہ غنڈہ گردی ایس پی کی فطرت ہے جبکہ جمہوری نظام میں یقین رکھنے والی بی جے پی کی حمایت میں عوام بلا کسی تردد کے ووٹ کررہے ہیں۔مین پوری لوک سبھا اور رام پور و کھتولی اسمبلی حلقوں پر آج جاری ووٹنگ کے دوران ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ ایس پی کے حامیوں کو وٹ ڈالنے سے روکا جارہا ہے۔ پولیس انہیں گھر سے باہر نکلنے سے روک رہی ہے۔ یہ جمہوریت کے قتل کے مساوی ہے۔موریہ نے ایس پی صدر کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یادو ہار کی خوف سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ ایس پی کی غنڈہ گردی سے عوام اچھی طرح سے واقف ہیں لیکن یوگی حکومت میں انہیں غندہ گردی نہیں کرنے دی جائے گی۔ قنوج میں ایس پی صدر نے غنڈہ گردی کی بنیاد پر اپنی بیوی ڈمپل یادو کو بلا مقابلہ جیت دلادیا تھا لیکن اس بار ان کی من مانی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ سازش رچنے کا کام ایس پی کا ہے جبکہ بی جے پی کسی بھی الیکشن کے لئے ایک حکمت عملی کے تحت کام کرتی ہے۔ لوگوں نے یوگی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس بار بی جے پی مین پوری لوک سبھا کے ساتھ ہی رامپور میں بھی جیت کا علم بلند کرے گی۔اس درمیان ریاست کے دوسرے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے بی جے پی کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ انکی پارٹی مین پور، رامپور اور کھتولی سیٹ کثیر ووٹوں سے جیتنے جارہی ہے اور یہی وجہ ہےکہ ایس پی صدر اکھلیش یادو سمیت دیگر لیڈر کافی پریشان ہیں۔

Related Articles