کیا بہار اسمبلی انتخابات وقت پر ہوں گے :مایاوتی
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے سیلاب اور کورونا سے بدحالی کے درمیان یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا مرکز اور بہار حکومت آنے والے اسمبلی انتخابات کو وقت پر نہیں کرانا چاہتی ہیں۔
بی ایس پی سپریمو نے آج دو ٹوئٹ کئے اور کہا کہ بہار میں کورونا وبا اور سیلا متاثرہ لاکھوں غریب کنبوں کی سرکارکی جانب سے نظر انداز کئے جانے اور راحت رسانی وغیرہ کے کاموں میں کمی کی وجہ سے ان کی بدحالی ملک میں موضوع بحث ہے۔ وہاں لوگ اراکین اسمبلی کا اغوا کررہے ہیں ۔پھر بھی حکومت کا رویہ مایوس کن اور غیر ذمہ دارانہ ہے جو کافی تکلیف دہ اور غیر انسانی ہے۔
انہوں نے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہار میں ہر سطح پر ایسی اندیکھی اور سرکاری سہولیت و مفاد عامہ کی اندیکھی تب ہورہی ہے جب وہاں اسمبلی کے انتخابات نزدیک ہیں۔ اس سے عوام کے ذہن میں یہ سوال اٹھنا فطری ہے کہ کیا مرکزی او رریاستی حکومت نے اسمبلی کے انتخابات وقت پر نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے؟۔