ہمارے میزائل تمام اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں: نصراللہ

بیروت،جولائی۔لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے تیل اور گیس کے بحران کے پس منظر میں جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی ریاست لبنان اور اس کی دولت کی حفاظت کرنے والا مناسب فیصلہ لینے سے قاصر ہے اور اس لیے ہم مزاحمتی فیصلہ کرنیپرمجبور ہیں۔حسن نصراللہ نے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ فورٹی ڈائیلاگ میں کہا کہ لبنان کو اب ایک تاریخی موقع کا سامنا ہے جس میں یورپ کو روسی تیل اور گیس کے متبادل کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکی صدر جو بائیڈن گیس اور تیل کے لیے خطے میں آئے تھے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات فراہم کر سکتے ہیں اس سے یورپ کی ضرورت پوری نہیں ہو گی۔بہ قول نصراللہ امریکا اور یورپ کو تیل اور گیس کی ضرورت ہے اور اسرائیل اس میں ایک موقع دیکھ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن خطے میں جنگ نہیں چاہتے اور یہ معاملہ ہمارے لیے اپنے تیل کے لیے دباؤ ڈالنے کا ایک موقع ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کریش اور قنا کا نہیں ہے بلکہ لبنان کے حقوق کے بدلے فلسطین کے پانیوں میں اسرائیل سے لوٹے گئے تیل اور گیس کے تمام ذخائر ہیں۔

Related Articles