فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس،جولائی۔کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اتوار کی صبح آبادکاروں کے گروپ نے قابض پولیس کی حفاظت میں بابرکت مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولنا شروع کر دیا۔اتوار کو مسجداقصیٰ میں مرابطین کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں نمازِ ظہر ادا کی۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض پولیس کی سکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہونے کی کوشش کی۔آبادکار گروپوں نے مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر دراندازی کرنے اور اس میں تلمودی رسومات ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 

Related Articles