بریڈ پٹ نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

لاس اینجلس،جولائی۔ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ ان دنوں اپنی نئی فلم ‘بلٹ ٹرین’ کے پریمیئر میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ وہ ریٹائر نہیں ہو رہے۔58 سالہ اداکار نے پچھلے دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کے ‘آخری سیمسٹر’ میں ہیں۔لیکن فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بریڈ پٹ نے کہا کہ ‘میں کسی بھی حال میں باہر نہیں جانے والا، ایسا لگتا ہے کہ میرے پچھلے بیان کو ریٹائرمنٹ سے جوڑا گیا لیکن میں یہ نہیں کہہ رہا تھا’۔بریڈ پٹ نے مزید کہا کہ میں اپنی ادھیڑ عمری بھی گزار چکا ہوں، اب عمر کے آخری حصے میں ہوں، میں یہ وقت کیسے گزارنا چاہوں گا؟انہوں نے کہا کہ میری عمر میں آکر انسان ویسے ہی بہت غلطیاں کرچکا ہوتا ہے، اب ان غلطیوں سے سیکھ کر جو عقل حاصل ہوئی اسے استعمال کرنے کا وقت ہے۔اگلے دو ہفتوں میں بریڈ پٹ کی فلم بلٹ ٹرین ریلیز ہوجائے گی، یہ ایکشن کامیڈی فلم ہے جس میں وہ ایک ٹارگٹ کلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles