مارگریٹ الوا نے ترنمول کانگریس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا

کلکتہ،جولائی۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نائب صدر کیلئے امیدوار مارگریٹ الوا نے ترنمول کانگریس کے انتخاب میں حصہ نہیں لینے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھمنڈ یا غصہ دکھانے کا وقت نہیں ہے۔جمعہ کے روز نائب صدر کے انتخاب میں اپوزیشن کی امیدوار الوا نے کہا کہ ترنمول کانگریس کا نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے باز رہنے کا فیصلہ مایوس کن ہے۔ یہ انا یا غصہ دکھانے کا وقت نہیں ہے۔ یہ ہمت دکھانے، قیادت کرنے اور متحد ہونے کا وقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمت کی مرکز ممتا بنرجی اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گیتاہم ترنمول کانگریس کے لیڈر کنال گھوش نے الوا کی اظہار ‘مایوسی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کنال نے کہا کہ ‘ہم مسز الوا کا پورا احترام کرتے ہیں۔ کسی طرح کی بے عزتی نہیں کی گئی ہے۔ ہمیں صرف طریقہ کار (امیدواروں کے انتخاب) پر اعتراض ہے۔ جس کی جھلک ہمارے اراکین پارلیمنٹ کے فیصلے سے نظر آتی ہے۔

Related Articles