سعودی عرب ہوائی اڈوں کی فیس میں 35 فیصد کمی کا ارادہ رکھتا ہے: بلومبرگ

ریاض/جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن،جولائی ۔ بلومبرگ نے انکشاف کیا ہیکہ سعودی عرب خطے میں مقابلہ کرنے کی کوشش میں بعض ہوائی اڈوں کی فیس میں 35 فیصد تک کمی کرنے پرغور کررہا ہے۔ وضح رہے کہ سعودی عرب پہلے ہی دنیا کے سب سے بڑے مسافر مرکزوں کی میزبانی کرتا ہے۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بدھ کو فارنبرو ایئر شو میں اپنی شرکت کے دوران اعلان کیا کہ یہ کمی جو ریاض، جدہ اور دمام کے ہوائی اڈوں پر لاگو ہوگی اوراس پر رواں سال کے آخر میں نافذ کیا جائے گا۔اس کا اگلا قدم سیکٹر کی مسلسل نجکاری ہے۔’سول ایوی ایشن‘ کی جنرل اتھارٹی نے کہا کہ ہوائی اڈوں کو مسافروں کی آمدورفت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ حاصل کرنے کے لیے اعلان کردہ زیادہ سے زیادہ حد سے کم فیس کم کرنے کے لیے کافی لچک دی جائے گی۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے کہا تھا کہ وہ ایئر لائنز کوغیرمنافع بخش روٹس چلانے کے لیے مراعات فراہم کرے گا۔ ملک کی جانب سے اسرائیل جانے والی تمام ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کے چند دن بعد یہ بات سامنے آئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مْملکت ہمسایہ ممالک امارات اور قطر کے بڑے مراکز کے ساتھ بہتر مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ قدم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تیل پر انحصار کم کرنے، معاشی تنوع کی پالیسی اور ریاض کو ایک عالمی کاروباری مرکز میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی کی تازہ ترین کوشش ہے۔

Related Articles