بومئی حکومت کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ایشورپا کو دی گئی کلین چٹ: شیوکمار

بنگلورو، جولائی ۔کرناٹک پردیش کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے جمعرات کو کہا کہ ریاستی پولیس نے بسوراج بومئی حکومت کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے سنتوش پاٹل مبینہ خودکشی معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کے ایس ایشورپا کو کلین چٹ دے دی ہے۔ مسٹر شیوکمار نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’سنتوش پاٹل خودکشی کی تحقیقات کے دوران وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی، بی ایس یدیورپا اور وزیر داخلہ آراگا جنیندر نے انہیں (ایشورپا) کو پہلے ہی کلین چٹ دے دی تھی۔ اس سے تفتیش کاروں پر دباؤ بڑھ گیا اور انہوں نے حکومت کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے بی رپورٹ پیش کی۔ اس معاملے کے حقائق سے سب واقف ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے سنتوش پاٹل کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیا، جب کہ متاثرہ نے ایشورپا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اس نے کام مکمل کرنے کے لیے 40 فیصد کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنتوش پاٹل نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر شری ایشورپا کے آر ڈی پی آر وزیر کی حیثیت سے بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔ مسٹر شیوکمار نے کہا۔ ’’نہ صرف سنتوش پاٹل، بلکہ وزراء گووندا کارجول، رمیش جارکی ہولی اور مروگیش نیرانی نے بھی کہا تھا کہ متاثرہ نے بیلگاوی ضلع میں سول کام مکمل کر لیا ہے۔ سنتوش پاٹل کی اہلیہ نے بھی گورنر تھاورچند گہلوت کو خط لکھا۔ تاہم حکومت نے انہیں انصاف فراہم نہیں کیا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ 40 فیصد کمیشن حکومت کی توجہ نہیں ہٹائے گا۔

 

Related Articles