صدارتی محل پر مظاہرین کے قبضے کے بعد صدر پاکسے نامعلوم مقام پر منتقل

ارکان پارلیمنٹ کا راجا پکسے کے استعفے کا مطالبہ، وکرما سنگھے نے ہنگامی اجلاس بلایا

کولمبو،  جولائی ۔ سری لنکا میں ہفتہ کو مظاہرین کے صدارتی محل پر قبضہ کرنے اور صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے نامعلوم مقام پر منتقل ہونے کے بعد وزیر اعظم رنیل ونکرم سنگھ نے پارٹی رہنماؤں کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔ بڑی تعداد میں مظاہرین آج صدارتی محل میں داخل ہوئے اور مسٹر راجا پکسے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صدارتی محل پر قبضہ کر رکھا ہے۔ نیوز وائر کی خبر کے مطابق یہ اجلاس ملک کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے فوری حل کے لیے بلایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے صدر مہندا یاپا ابیواردینا پر زور دیا ہے کہ وہ اجلاس بلائیں۔ دریں اثنا سری لنکا میں حکومت کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے ہفتے کے روز صدر گوٹابایا راجا پکسے کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے صدارتی محل میں داخل ہونے کے بعد ارکان پارلیمنٹ نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملک کی مخدوش اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے میں ناکامی پر صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے پودوجانا پیرامونا کے اراکین پارلیمنٹ نے صدر کو لکھے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ وہ بدعنوانی کے الزامات سے پاک ایک پختہ رہنما کو حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کا موقع دیں۔ ممبران پارلیمنٹ ڈلس الہاپروما، چنا جیاسومنا اور نالکا گوداوا نے اپیل پر دستخط کیے ہیں۔

Related Articles