شیوسینا کے گروپ لیڈر اجے چودھری کی تقرری منسوخ

ممبئی، جولائی ۔ شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جب پارٹی کے اجے چودھری کی بطور گروپ لیڈر تقرری منسوخ کر دی گئی۔قانون ساز سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو خط ارسال کیا ہے۔ مسٹر چودھری کی تقرری کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اتوار کی دیر رات لیا گیا۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف وہپ کے طور پر سنیل پربھو کی تقرری منسوخ کر دی گئی ہے اور بھرت گوگاوالے کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں شکست کے بعد شیوسینا کے لیے یہ ایک اور بڑا دھچکا ہے۔ اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مسٹر شنڈے گروپ لیڈر ہوں گے اور مسٹر گوگاوالے مقننہ کے نمائندے ہوں گے۔ اس فیصلے سے شیوسینا کی قانونی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس سے پہلے کل، بی جے پی اور شنڈے گروپ کے امیدوار راہل نارویکر نے اسپیکر کے عہدے کے انتخاب میں شیوسینا کے راجن سالوی کو شکست دی۔ مسٹر نارویکر کو 164 ووٹ ملے جبکہ مسٹر سالوی کو 107 ووٹ ملے۔ آج اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ پیش کیا جائے گا۔

Related Articles