وجیندر کو قانون ساز کونسل کا رکن بنانا اعلیٰ قیادت پر منحصر: بومئی

ہبلی، مئی۔کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کو کہا کہ بی وائی وجیندر کو قانون ساز کونسل کا رکن بنانا اور پھر انہیں وزارت میں شامل کرنا پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے پر منحصر ہے۔وزیراعلیٰ بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’یہ سب پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کرناٹک یونٹ کی کور کمیٹی کی ہفتہ کو ہوئی میٹنگ میں آئندہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے مرکزی قیادت کو سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کے بیٹے وجیندرا کے نام کی سفارش کرنے پر غور کیا گیا۔اگر مسٹر وجیندرا کو ٹکٹ مل جاتا ہے اور وہ منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ مسٹر بومئی کی کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔مسٹر وجیندر کو2018 کے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد انہیں ریاستی بی جے پی یووا مورچہ کاجنرل سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں جولائی 2020 میں ریاستی پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا۔مسٹر وجیندرا نے 2019 اور 2020 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک اہم کردار ادا کیا، کے آر پیٹ اور سیرا اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کو پہلی جیت کا کریڈٹ انہیں ہی دیا گیا۔

 

Related Articles