مجاہدین آزادی کے جذبہ کے ساتھ تلنگانہ کوتمام شعبوں میں ترقی کے اقدامات:وزیر تارک راما راو

حیدرآباد ،جولائی۔تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیرو ملک میں جہاں بھی پیدا ہوتا ہے وہ ہیرو ہوتا ہے۔ عظیم مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کو یاد رکھنا ایک ہندوستانی شہری کا فرض ہے۔ کے ٹی راما راو نے وزراء سرینواس گوڑ اور ٹی سرینواس یادو کے ساتھ الوری سیتاراما کی 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہرحیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے الوری سیتاراما راجو کے مجسمہ پر پھول نچھاورکرکے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں وزیرموصوف نے الوری سیتاماراج کی 125ویں یوم پیدائش پر تمام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سرکاری طور پر سیتاراماراجو کی یوم پیدائش کی تقاریب کا اہتمام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کومرم بھیم نے جل، جنگل، زمین کے نعرے کے ساتھ اس خطہ کے قبائلیوں کے حقوق کے لیے اس وقت کے نظام کے خلاف زبردست جنگ لڑی تھی۔ اسی طرح الوری سیتا راما راجو نے تلگو عوام کیلئے انگریزوں کے خلاف سخت لڑائی کی۔ ایسے مجاہد آزادی کے جذبہ کے ساتھ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نامساعد حالات کے باوجود تلنگانہ کو تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے شہر کے خانم میٹ میں الوری بھون کی تعمیر کے لئے تین ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔اس موقع پروزیر سرینواس گوڑ نے کہا کہ الوری سیتاراما راجو ایک عظیم ہیرو تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری طور پر الوری جینتی کا اہتمام کر رہی ہے۔

Related Articles