کوشیاری کو خط لکھ کر جی آر کے معاملے میں مداخلت کی درخواست

ممبئی، جون۔مہاراشٹرا قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر پروین دریکر نے جمعہ کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو خط لکھ کر مہا وکاس اگھاڑی کی زیر قیادت ریاستی حکومت کے اندھا دھند فیصلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں باغی شیوسینا ایم ایل اے ایکناتھ شندے کی قیادت میں 40 ایم ایل ایز کے گوہاٹی میں باغیانہ رویہ اختیار کرنے اور جمع ہونے سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے درمیان کئی فیصلے لئے ہیں۔مسٹر دریکر نے مسٹر کوشیاری کو لکھے خط میں جسے انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، کہا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران سیاسی عدم استحکام کے درمیان کئی فیصلے لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سرکاری رہائش گاہ ‘ورشا خالی کر دی ہے اور وہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر 160 سے زیادہ سرکاری قراردادیں جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ریاستی حکومت کوئی فیصلہ لینے میں ناکام رہی لیکن اب وہ کروڑوں روپے کے جی آر کو کیسے منظور کر رہی ہے۔مسٹر دریکر نے کہا کہ ان واقعات کے پیش نظر انہوں نے مسٹر کوشیاری سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

Related Articles