بھوپیش بگھیل لکھنؤ پہنچے، پرینکا سے ملنے سیتا پور جائیں گے
لکھنؤ:اکتوبر,کسانوں سے ہوئی مفاہمت کے بعد تشدد زدہ لکھیم پور کھیری میں حالات تیزی سے معمول پر لوٹ رہے ہیں وہیں لکھیم پوری کھیری میں متاثرہ کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے جانے کے لئے بضد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور عام آدمی پارٹی(عاپ) رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو پولیس نگرانی میں سیتا پور میں رکھا گیا ہے۔اس درمیان چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل منگل کو لکھنؤ پہنچے جہاں وہ پارٹی کےریاستی دفتر میں پریس کانفریس کریں گے۔ اس کے بعد ان کا سیتاپور واقع پی اے سی احاطے میں جانے کا پروگرام ہے جہاں پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پولیس نگرانی میں زیر حراست ہیں۔ادھر پنچایت اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہرپال سنگھ چیما کی قیادت میں عام آدمی پارٹی(عاپ) کا ایک وفد بھی لکھیم پور کھیری جانے کی تیاری میں ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ریاستی کانگریس کے میڈیا انچارج نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ سیتا پور کی پی اے سی لائن میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی حراست کے سلسلے میں کانگریسی مشتعل ہیں۔ محترمہ واڈرا کی حراست کے 28گھنٹے سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ 24گھنٹے سے زیادہ کی پولیس حراست غیر قانونی ہوتی ہے۔ انہیں اب تک اپنے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے انہیں حراست میں لینے کی کوئی قانونی وجہ نہیں بتائی ہے۔سیتا پور کے پی اے سی سینکڈ واہنی احاطے میں حراست میں رکھی گئیں محترمہ واڈرا نے کہا ہے کہ وہ حراست سے چھوٹے ہی لکھیم پور کھیری جاکر شہید کسانوں کے اہل خانہ سے ملیں گی۔ پرینکا گاندھی کے ساتھ رکن پارلیمان دیپیندر ہڈا، لانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو، جنرل سکریٹری دھیرج گرجر، ہوتھ کانگریس کے قومی صدر بی وی شری نیواس، ایم ایل سی دیپک سنگھ بھی حراست میں ہیں۔باہر ہزاروں کانگریسی کارکوں اور پارٹی کے تمام سینئر لیڈر موجود ہیں۔ کانگریس کارکنوں میں پرینکا گاندھی کی غیر قانونی حراست کے لے کر بے حد اشتعال ہے ان کا کہنا ہے کہ محترمہ واڈرا کی نگرانی کے لئے حکومت نے ایک ڈرون کیمرہ بھی تعینات کیا ہے۔ جس کا ویدیو کانگریس نے شیئر کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل لکھنؤ پہنچے ہیں۔ وہ سیتاپور میں پرینکا گاندھی سے ملتے ہوئے لکھیم پور کھیری جاسکتے ہیں۔ پیر کو بھی مسٹر بگھیل نے لکھیم پور جانے کی کوشش کی تھی حالانکہ حکومت نے دفعہ 144کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ ضلع میں جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔اس درمیان لکھیم پور کھیر ی واقعہ میں متاثرہ کسانوں کے کنبوں سے ملنے آج عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر،نیشنل ترجمان راگھو چڈھا، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہرپا سنگھ چیما،ایم ایل اے بلجندر کور اور راہل تہلانی لکھنؤ پہنچے ہیں۔ٹرانسپورٹ نگر میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ایک ہوٹل میں روکے عاپ لیڈروں کو بھی لکھیم پور کھیری جانے کا منصوبہ ہے۔