شاہ رخ خان بھارت کے وزیراعظم بن سکتے تھے
ممبئی،جون۔بالی وڈ کے مایہ ناز فلم ساز ساجد خان کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان بھارت کے وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔ان دنوں میڈیا پر ساجد خان کے ایک پرانے انٹرویو کے چرچے ہیں جس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق چند حقائق بتائے۔ساجد خان نے کہا کہ شاہ رخ جیسا اسٹار روز پیدا نہیں ہوتا، ایسا اداکار 20 سالوں میں کوئی ایک بار ہی سامنے آتا ہے، وہ ایسے فنکار ہیں جن میں ہمہ وقت کئی صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان نے اداکاری کے بجائے سیاست میں دلچسپی لی ہوتی تو وہ اس وقت بھارت کے وزیراعظم ہوتے، وہ بے انتہا ذہین انسان ہیں جو سیاست میں بھی کافی آگے تک جاتے۔ساجد خان نے کہا کہ امیتابھ بچن 20 سے 30 سال پہلے میگا اسٹار بنے، اس کے بعد شاہ رخ ایک اسٹار ہیں، مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان کے لیول جیسا انسان دو دہائیوں میں ایک بار ہی جنم لیتا ہے۔فلم ساز کا کہنا تھا کہ شاہ رخ ایک اچھے انسان ہیں، وہ انتہائی سخی بھی ہیں، انہوں نے کئی ضرورت مندوں کے لیے کام کیا لیکن کبھی وہ اپنی زبان پر نہیں لائے۔