سیوگرے رپورٹ، بورس جانسن نے دباؤ بڑھنے پر سیاسی بقاءکیلئے جنگ تیز کر دی

راچڈیل،مئی۔وزیراعظم برطانیہ کیخلاف پارٹی گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالی سیوگرے کی طویل انتظار کے بعد منظر پر آنیوالی رپورٹ کے بعد بورس جانسن نے سیاسی بقاء کیلئے جنگ تیز کر دی۔ سیوگرے نے پارٹی گیٹ سکینڈل کی37صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اصرار کیاگیا ہے کہ بورس جانسن اورسول سروس کے رہنماؤں کو ذمہ داری لینی چاہئے۔ اعلیٰ سرکاری ملازم نے ڈاوننگ اسٹریٹ اور وائٹ ہال میں اکٹھ میں ضرورت سے زیادہ شراب نوشی کی مذمت کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اقدامات بہت سے لاک ڈاؤن قوانین کو توڑتے ہیں۔سیوگرے کی تحقیقاتی رپورٹ پر بورس جانسن اور کابینہ سیکرٹری سائمن کیس کی مختلف تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔ چار جون 2020 میں کابینہ کے کمرے میں وزیر اعظم کی سالگرہ کی پارٹی کے حقائق سامنے آنے پر بورس جانسن پر دبائو بڑھ گیا ہے اس سے قبل وہ پارٹی گیٹ سکینڈل پر پولیس کی طرف سے اہلیہ کیری سمیت جرمانے کا سامنا کر چکے ہیں۔ سامنے آنیوالی تصاویر میں سیاست دانوں اور مسٹر کیس کو سینڈوچ کی ٹرے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔پانچ دیگر تصاویر نومبر 2020میں اسپن ڈاکٹر لی کین کے لیے رخصتی کی ہیں جہاں مسٹر جانسن کو شراب سے لدی میزوں کے سامنے ٹوسٹ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹھوس شواہد ٹوری بغاوت کو دوبارہ جنم دے سکتے ہیں جو پولیس کی جانب سے مسٹر جانسن کے سنگل ایف پی این میں شامل نہ کرنے کے بعد ختم ہو گئی تھی۔ سیوگرے خاص طور پر ڈیوک آف ایڈنبرا کے جنازے کے موقع پر ڈاؤننگ سٹریٹ میں ایک ہنگامہ خیز پارٹی چھوڑنے کے بارے میں سخت تنقید کر رہی تھیں مینڈارن نے اپنے نتائج میں کہا ہے کہ مرکز میں سینئر قیادت، سیاسی اور سرکاری دونوں کو اس ثقافت کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے انہوں نے کہاابتدائی ارادہ کچھ بھی ہو ان میں سے بہت سے اجتماعات میں جو کچھ ہوا وہ اس وقت کوویڈ کی وبا میںمناسب نہیں تھا یہاں تک کہ حکام اور مشیروں پر غیر معمولی دباؤ ڈالنے کی اجازت ی گئی، اس رپورٹ کے حقائق سے متعلق نتائج کچھ رویوں اور طرز عمل کی وضاحت کرتے ہیں جو اس سرگرمی سے مطابقت نہیں رکھتے تھے‘پولیس کی تفتیش کے نتائج سے یہ بھی واضح ہے کہ ان تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد (83) نے کوویڈ کے ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن پر استعفیٰ کیلئے دبائو تھا جبکہ سیو گرے کی رپورٹ کے بعد ا س میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Related Articles