ممبئی میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی
ممبئی، مئی۔ممبئی پولیس نے بدھ کو شہر ممبئی میں دو پہیہ گاڑیوں کے سواروں کے لیے دونوں افراد گاڑی چلانے والے سمیت اس کے عقبی نشست پر سوار کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔دوپہہ گاڑی کے عقبی نشست پر سوار شخص کو عام زبان میں پلین رایڑرکہا جاتاہے اس تعلق سے جاری نوٹیفکیشن میں، ممبئی پولیس کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ اس قانون کا نفاذ 15 دنوں کے بعد عمل میں آئیگا جس کے بعد ٹریفک پولیس نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راج تلک روشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممبئ شہر میں ، کئ ایک دو پہیہ گاڑی چلانے والے اشخاص اور اس کے پیچھے سوار ہیلمٹ نہیں پہنتے ہیں اور ٹریفک محکمہ کے اصولوں اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ فی الحال، ایسے مجرموں کو بغیر ہیلمٹ کے سواروں پر 500 روپے کا جرمانہ اور ایکٹ کے تحت 3 ماہ تک ان کا ڈرائیونگ لائسنس معطل یا دونوں سزائیں دی جاتی ہیں۔ آج جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن میں قانون کے نفاز کے بعد یغی کہ دو ہفتوں کے بعد ہیلمٹ نہ پہننے والے ڈبل سواروں پر بھی یہی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔