ٹوئٹر کے نئے مالک کے باوجود ٹرمپ واپس آنے کو تیار نہیں

نیویارک،اپریل ۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکائونٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران سچائی سوشل سٹارٹ اپ کو باضابطہ طور پر جوائن کر لیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹر پر نہیں جائونگا، میں سچائی نیٹ ورک پر ہی رہوں گا۔ مجھے امید ہے کہ ایلون ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں بہتری لائیں گے اور وہ ایک اچھے انسان ہیں مگر میں پھر بھی نئے نیٹ ورک پر موجود رہوں گا۔ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدے جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ٹرمپ کا ویب سائٹ پر ٹرینڈ کرنے لگ گیا اور لوگ ان کو تلاش کرنے لگے کہ شاید نئی انتظامیہ ان کا اکائونٹ بحال کر دے۔ٹوئٹر نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر کے عوض سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو خرید لیا ہے۔

Related Articles