سنجے دت نے فلم ‘KGF Chapter 2’ سے کیا سیکھا؟

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘کے جی ایف چیپٹر 2’ کی کامیابی پر ایک خصوصی نوٹ لکھا کہ کچھ فلمیں دوسروں سے زیادہ خاص ہوتی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انسٹاگرام پر منا بھائی M.B.B.S نے اپنے 5.6 ملین فالوورز کے ساتھ شیئر کیے گئے پیغام میں الفاظ کی شکل میں اپنے دل کی باتیں بولیں۔سنجے دت نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ کچھ ایسی فلمیں ہوتی ہیں جو دوسروں سے زیادہ خاص ہوتی ہیں اور مجھے ایک ایسی فلم کی تلاش تھی جو مجھے میرے کمفرٹ زون سے باہر دھکیل دے۔ اداکار نے کہا کہ ‘کے جی ایف چیپٹر 2’ میرے لیے وہ فلم تھی جس نے مجھے میری اپنی صلاحیتوں کی یاد دلائی۔اْنہوں نے کہا کہ میرا کردار کیسے نکلا اس کا کریڈٹ پوری طرح میرے ہدایت کار پرشانت نیل کو جاتا ہے۔سنجے دت نے مزید کہا کہ یہ فلم ہمیشہ ایک یاد دہانی کرائے گی کہ جب بھی زندگی کوئی سرپرائز دیتی ہے، آپ کے اندر اس سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

Related Articles