سعودی وزیر ثقافت کے ساتھ بالی ووڈ سپر اسٹارز کی تصاویر

ممبئی/دبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے سعودی عرب کے بحیرہ احمر (ریڈ سی) فلم فیسٹول کے چیئرمین محمد الترکی کی اپنی رہائش گاہ منت میں حال ہی میں میزبانی کی۔ اپنے انسٹاگرام پر محمد الترکی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان بھی نظر آرہے ہیں۔ یہ سیلفی شاہ رخ نے لی، جس میں دونوں مسکرارہے ہیں۔ تصویر میں شاہ رخ خان سفید ٹی شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی ڈینم میں جبکہ محمد الترکی سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔محمد الترکی نے اس پوسٹ پر کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا، اپنے بھائی شاہ رخ خان کے ساتھ بھارت سے رمضان کی مبارکباد، انھوں نے اپنے قیام کے مقام کو منت لکھا ہے۔واضح رہے کہ ایک اور تصویر میں جو اس سے قبل نہیں دیکھی گئی اس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان اور اکشے کمار سعودی عرب کے وزیر ثقافت بدر بن فرحان السعود سے ملاقات کے دوران نظر آرہے ہیں۔یہ تصویر سعودی وزیر ثقافت نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، تاہم اس میں یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تمام افراد منت گئے تھے۔ سعودی وزیر ثقافت سے ملاقات کے دوران بھی شاہ رخ اسی لباس میں ہیں جس میں وہ محمد الترکی کے ساتھ نظر آئے۔ جبکہ سیف علی خان گلابی ٹی شرٹ اور ڈینم، اکشے سفید شرٹ اور ڈارک ٹراؤڑر جبکہ ایک اور تصویر میں سلمان خان بلیک ٹی شرٹ اور ڈارک ڈینم میں بدر بن فرحان سے گفتگو کررہے ہیں۔

 

Related Articles