شادی کے بعد رنبیر بڑی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی،اپریل۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے دوران ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر پڑوسیوں نے اداکار کے خلاف شکایت درج کروادی۔رنبیر اور عالیہ نے 14 اپریل کو ممبئی کے باندرہ میں واقع واستو مینشن میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں 5 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی۔ رنبیر کے پڑوسیوں نے بالی ووڈ جوڑے کی شادی کے ہنگامے کے درمیان پالی ہل ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن (پی ایچ آر اے) میں شکایت درج کرائی ہے۔کہا جارہا ہے کہ چند صحافی مشہور شخصیات کی تصویریں کھینچنے کی کوشش کے دوران تیز رفتار گاڑیوں کا پیچھا کرتے گر کر زخمی بھی ہوئے تھے۔ پی ایچ آر اے کے سیکریٹری مدھو پوپلائی نے اس رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس سینئر انسپکٹر سے رابطہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ ہم نے رنبیر کی عمارت واستو کے دالان میں ان کے آنے کے بعد ایک میٹنگ بھی کی تھی لیکن وہ میٹنگ بھی بیسود رہی۔

 

Related Articles