امبیڈکر کے آئین کی روح کو برقرار رکھیں: مان

جالندھر، اپریل ۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے جمعرات کو لوگوں سے بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے تیار کئے گئے آئین ہند کی روح کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔بابا صاحب کے 131 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مسٹر مان نے ڈاکٹر بی آر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں امبیڈکر گورنمنٹ کالج میں ریاستی سطح کی تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم قانون داں اور سیاست دان ڈاکٹر امبیڈکر کے تیار کردہ آئین کی بنیادی روح کو کمزور کرنے کی مسلسل مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ کوششیں غیر ملکیوں یا انگریزوں نے نہیں بلکہ ہمارے ہی کچھ لوگوں نے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے عوام کو ہاتھ ملانا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابا صاحب نے آئین کے ذریعے عوام کو ووٹ کا حق دے کر بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طاقت کی وجہ سے پرکاش سنگھ بادل، سکھبیر سنگھ بادل، منپریت سنگھ بادل، بکرم سنگھ مجیٹھیا اور کئی دیگر سیاسی قدآور شخصیات کو ریاست کے سیاسی قہر سے لوگوں نے ختم کردیا ہے۔ بھگونت مان نے کہا کہ جمہوریت ہمارے آئین کا ستون ہے اس لیے اس کی اقدار کے ساتھ کسی بھی قسم کا کھیل کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کے ساتھ مماثلت بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ ہمارا پڑوسی ملک ہمارے ملک سے ایک دن پہلے آزا د ہوا ہے لیکن آئینی جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں جمہوریت کبھی برقرار نہیں رہ پائی۔ انہوں نے کہا کہ باباصاحب کے دور اندیش وژن کی وجہ سے ہندوستان میں آئین اور آئینی اقدار پروان چڑھی ہیں، اس کے برعکس پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر فعال جمہوریت کی روشن مثال یہ ہے کہ پاکستان کے کسی بھی سابق وزیراعظم کو یا تو قتل کیا گیا یا جلاوطن کر دیا وزیراعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے تحت فنڈز کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو کابینہ کی طرف سے پنجاب دیہی ترقی ترمیم (آرڈیننس) کی منظوری کے بعد مرکزی حکومت جلد ہی دیہی ترقیاتی فنڈ جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو چاہئے کہ وہ اس اسکیم کے تحت فنڈز روکے کیونکہ پچھلی حکومتوں نے ان فنڈز کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے ڈائیورٹ کیا قبل ازیں ایم ایل اے شیتل انگورال نے وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا اور ان کے اسمبلی حلقہ کی مانگ اٹھائی۔

Related Articles