وارانسی:مودی نے ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

وارانسی:دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دو روزہ وارانسی دورے کے دوران پیر کی دیر رات تک تمام ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔وارانسی وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔ مودی نے پیر کو دن میں کاشی وشوناتھ کاریڈور کا افتتاح اور دیر شام تک گنگا آرتی کا دیدار کرنے کے بعد وارانسی کےترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس سے پہلے انہوں نے بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء اعلی کی میٹنگ میں بھی حصہ لیا۔ مودی نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔ دیر رات تقریبا سوابارہ بجے مودی نے میٹنگ کے بعد بی جے پی کے وزراء اعلی اور نائب وزراء اعلی کےے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے میٹنگ ختم کرنے کی جانکاری دی۔میٹنگ میں اترپردیش کےو زیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ مدھیہ پردیش، ہریانہ اور آسام سمیت دیگر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراءاعلی بھی شامل رہے۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کو بھی اس میٹنگ کا دوسرا دور کے امکان ہیں۔ اس میں وزیر اعظم خطاب کریں گے۔ موصول اطلاع کے مطابق تین دن کے اترپردیش دورے پر آئے بی جے پی کے سبھی وزراء اعلی اور نائب وزراء اعلی 15دسمبر کو اجودھیا بھی جائیں گے۔وزیر اعظم مودی نے رات تقریبا ایک بجے یوگی کے ساتھ وارانسی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا’کاشی میں اہم ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ اس پاک شہر میں بہترین انفرااسٹرکچر سہولیات کو فروغ دیا جائے۔دیر رات تک چلی جائزہ مہم کے دوران مودی نے بنارا ریلوے اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے یوگی کے ساتھ بنارس ریلوے اسٹیشن کے جائزے کے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا’ اگلا پڑاؤ۔۔بنارس اسٹیشن، ہم ریل رابطے کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی صاف ستھرے اور جدید سہولیات سے لیس مسافروں کا بہی خواہ ریلوے اسٹیشن کے تعمیر کو یقینی بنانے کے سمت میں کام کررہے ہیں۔وزیر اعظم کے آفیشیل پروگرام کے مطابق مودی منگل کو دوپہر ساڑھے تین بجے سوروید مہامندر میں سدرو سداپھلدیو وہنگم یوگ ادارے کے 98ویں سالانہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد شام کو وہ دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے

Related Articles