پٹرول ایک بار پھر مہنگا ، ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، پٹرول کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 21 ویں روز بھی استحکام رہا۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 19 پیسے اضافے کے ساتھ 81.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ 24 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی اس کی قیمت 19 – 19 پیسے اضافے سے بالترتیب 82.72 روپے اور 87.87 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول 17 پیسے 84.26 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 77.06 روپے ، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر رہی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) درج ذیل تھی۔
میٹرو ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 81.19 (+19 پیسہ) ——- 73.56 (مستحکم)
کولکتہ ——— 82.72 (+19 پیسے) ——- 77.06 (مستحکم)
ممبئی ————- 87.87 (+19 پیسہ) ——- 80.11 (مستحکم)
چنئی ———— 84.26 (+17 پیسہ) ——- 78.86 (مستحکم)

Related Articles