والی بال، رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں سب سے مقبول کھیل

ریاض،اپریل ۔ والی بال رمضان کے دوران سعودی عرب کے تمام حصوں میں بہت مقبول ہے، کیونکہ یہ مٹی کے میدانوں، گلی محلوں، پبلک پارکوں اور ریسٹ ہاؤسز میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ ایک مقبول کھیل ہے جو ان دنوں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔والی بال ایک ایسی تفریحی رسم اور سرگرمی کا روپ دھار رہا ہے جس کا تعلق رمضان کے مہینے سے ہے۔ اس کی کم لاگت اور رگڑ اور کھردری سے دوری کی وجہ سے۔ یہ کم خرچ بالا نشیں کھیل ہے۔ اسے ہر چھوٹا بڑا، بچہ اور بزرگ سب یکساں پسند کرتے اور کھیلتے ہیں۔والی با کھیلنے کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں البتہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران یہ کھیل تراویح کے بعد، فجر کے بعد یا افطاری سے قبل کھیلا جاتا ہے۔والی بال کے لیے دو ٹیموں کا مقابلہ ہوتا ہے۔ ان کے کھلاڑیوں کی تعداد چھ تک ہوسکتی ہے۔ ایک تیسری ٹیم بھی ہوتی ہیجو شکست خوردہ ٹیم کی جگہ لیتی ہے۔اسی حوالے سے سعودی نوجوان سامی الشمری سوشل میڈیا پر دستاویزات، فلم بندی اور براہ راست نشریات کے ذریعے والی بال کو اجاگر کیا ہے۔ ریاض شہر میں کھیلے جانے والے مقابلوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سامی الشمری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے ایام میں والی بال سب سے زیادہ مقبول ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک پورا مہینہ اسٹیڈیم کی تیاری میں صرف کیا کیونکہ والی بال کے لییجال لگانے، زمین کو ہموار کرنے اور اسٹیڈیم کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت تھی۔ یہ کھیل رمضان المبارک کا ایک پھل ہے اور شہری اس سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتیہیں۔والی بال ایک عالمی شہرت یافتہ کھیل ہے اسے تین راؤنڈز کے دوران بند ہالوں میں کھیلا جاتا ہے۔ قانون و قواعد کے تحت تمام ٹیمیں ریفری کی موجودگی اور ہدایات کی پابند ہوتی ہیں۔

 

Related Articles