رنبیر، عالیہ کی شادی سے پہلے رشی اور نیتو کی شادی کا کارڈ وائرل

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے پہلے لیجنڈری اداکار رشی اور نیتو کپور کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے چپ رہنے کے باوجود، ان کی خاموشی سے شادی کی تقریب کے بارے میں افواہیں چرچا بن گئی ہیں۔اب، رنبیر اور عالیہ کی شادی کی افواہوں کے درمیان، اداکار کے والدین آنجہانی رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی کے استقبالیہ کارڈ کی تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، رنیبر کپور، عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے آبائی گھر چیمبور، آر کے ہاؤس میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور سال 1980 میں، رشی کپور اور نیتو کپور نے بھی اسی مقام پر شادی کی تھی۔رشی اور نیتو کپور نے 23 جنوری 1980 کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی اپنی شادی کے استقبالیے کی میزبانی کی تھی۔ رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی کے استقبالیہ کارڈ پر ایک نظر ڈالیں:دوسری جانب کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 17 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات 13 اپریل کو شروع ہوں گی۔

Related Articles