یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا

لکھنؤ:مارچ۔اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ملک کے کثیر آبادی والے صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے دوسربارہحلف لیا ہے ان کے ساتھ گورنر نے برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کو نائب وزیر اعلی کا حلف دلایا۔ریاستی راجدھانی کے اکانا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے حلف برداری تقریب میں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے16 کابینی وزراء،14مملکتی وزراءبرائے آزادانہ چارج،اور 20وزراء کومملکتی وزیرکے حیثیت سےحلف دلایا۔تقریب میں وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء، بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء سمیت متعدد معروف سیاسی و سماج شخصیات و بی جے پی کارکنان موجود رہے۔یوگی کابینہ میں کابینی وزیر کی حیثیت سےحلف لینے والوں میں سریش کمار کھنہ، سوریہ پرتاپ شاہی،سوتنتر دیو سنگھ، بیبی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جیویر سنگھ، دھرمپا سنگھ، نندگوپال گپتا نندی، بھوپیندر چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل،سنجئے نشاد کے نام شامل ہیں۔وہیں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج )کی حیثیت سے حلف لینے والو ں میں نتن اگروال،کپل دیواگروال، روندر جیسوال،سندیپ سنگھ، گلاب دیوی،گریش چندر یادو،دھرمویر پرجاپتی،اسیم ارون،جے پی ایس راٹھور،دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ،دنیش پرتاپ سنگھ،ارون کمار سکسینا، دیا شنکر مشر’دیالو‘ کے نام شامل ہیں۔جبکہ مملکتی وزراء میں مینکیشور سنگھ، دنیش کھٹک،سنجئے گوڑ، بلدیو سنگھ اولکھ،اجیت پال، جسونت سینی، رام کیشو نشاد،منوہر لال منو کوری،سنجئے گنگوار، برجیش سنگھ، کے پی ملک، سریش راہی،سومیندر تومر،انوپ پردھام والمیکی،پرتبھا شکلا،راکیش راٹھر گرو،رجنی تیواری،ستیش شرما، دانش آزاد انصاری،وجئے لکشمی گوتم نے حلف لیا ہے۔دلچسپ ہیں کہ ستیش مہانا،رما پتی شاستری،جئے پرتاپ سنگھ،شری کانت شرما،سدھارتھ ناتھ سنگھ،آشوتوش ٹنڈن، ڈاکٹر نریندر سنگھ،رام نریش اگنیہوتری،سریش رانا،ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری،اشوک کٹاریا،شری رام چوہان ایسے نام ہیں جو سابقہ حکومت میں وزیر تھے لیکن اس بات انہیں یوگی کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔جبکہ گلاب دیوی اور سندیپ سنگھ کو کو مملکتی وزیر سے مملکتی وزیر( آزدانہ چارج) کے عہدے پر پرموشن دیا گیا ہے سندیپ سنگھ کلیان سنگھ کے پوتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 10مارچ کو یوپی اسمبلی انتخابات کے آئے نتائج میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 273سیٹوں پر جیت درج کیا تھا۔

Related Articles