شاہین ٹیسٹ میچز کیلئے کس حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں؟

لاہور،مارچ۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ایک اوور میں دو اہم وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کی پارٹنر شپ توڑ دی تھی۔گزشتہ روز کے میچ کے بعد شاہین نے پریزنٹر زینب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے میدان میں اترنے سے متعلق حکمت عملی پر گفتگو کی۔شاہین نے بتایا کہ وہ جب بھی میدان میں اترتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ نئی گیند سے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن توڑ دی جائے۔فاسٹ بولر کے مطابق ٹیسٹ میچ کی شروعات میں وکٹ لینے کا چانس زیادہ ہوتا ہے اس لیے یہی کوشش تھی کہ آغاز میں ہی وکٹ لے لوں۔لاہور پچ سے متعلق شاہین کا کہناتھا کہ بیٹنگ کے لیے پچ کافی اچھی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔

 

Related Articles