اسکاٹ لینڈ میں کورونا کا دوبارہ پھیلاؤ، 21 مارچ سے ہونے والی نرمیاں مؤخر

گلاسگو ،مارچ۔ اسکاٹ لینڈ میں کورونا کے دوبارہ تیزی سے پھیلاؤ کے بعد 21مارچ کو ہونے والی بعض نرمیوں کو موخر کر دیا گیا ہے، اب عوامی ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں چہرہ پر ماسک پہننے کی پابندیاں ابھی برقرار رہیں گی اور 4 اپریل کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے کر مستقبل کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، تین ہفتے پہلے اسکاٹ لینڈ میں کورونا کے نئے کیسز کی روزانہ اوسط 6900 تھی جو اب بڑھ کر روزانہ 2 ہزار ہو گئی ہے۔ اسکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں اس وقت اومی کرون کی قسم BA2 پھیلی ہوئی ہے جو کہ اگرچہ دیگر اقسام کے مقابلے میں تیزی سے پھیلتی ہے لیکن اس بیماری کی شدت پہلے والی اقسام سے کم خطرناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی وجہ سے ہمیں لوگوں کو بیماری سے تحفط دینے میں خاصی مدد ملی ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں کاروبار اور سروسز پر سے گائیڈنس کی قانونی پابندیاں 21مارچ سے حسب پروگرام ختم کی جارہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کا دوبارہ بڑھنا ہم سب کیلئے یاد دہانی ہے کہ بیماری ابھی موجود ہے اور ہمیں ہر ممکن احتیاط کی ضرورت ہے۔

Related Articles