منی پور کےضلع جیریبام ضلع میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات معطل

امپھال، مارچ۔منی پورکےضلع جیریبام میں انتخابات کے بعد بھڑکے کے پیش نظر تمام انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کو پانچ دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع فراہم کی ۔ اسپیشل سکریٹری (ہوم) ایچ گیان پرکاش نے ہفتہ کے روز ایک حکمنامے میں کہا کہ ضلع جیریبام میں املاک کو نقصان پہنچانے سمیت متعدد پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں، اشتعال انگیز مواد اور جھوٹی افواہیں، جو موبائل سروسز، ایس ایم ایس سروسز اور ڈونگل سروسز پر سوشل میڈیا اور ایس ایم ایس سروسز کے ذریعے عوام میں پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے یہاں جانی و مالی نقصان، سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہنچے اور وسیع پیمانے پر امن ومان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے ۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور جانی و مالی نقصان یا سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ خدمات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے حکم کی تعمیل کرنے کو کہا گیا تھا۔ ضلع جیریبام میں 10 مارچ کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد جنتا دل (یونائیٹڈ) اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ جے ڈی (یو) کے شاب الدین نے جیریبام سیٹ پر اپنے قریبی بی جے پی امیدوار بدھ چندر کو 416 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Articles