ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز

نئی دہلی ، جون ۔ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار میں بتدریج اضافہ کے درمیان ایکٹو کیسز کی تعداد 58,215 تک پہنچ گئی ہے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں4578 کا اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 1521942 ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگائے گئے ٹیکوں کی تعداد بھی شامل ہے، جو کہ 195.67 کروڑ ہے ۔وزارت نے بتایا کہ اس دوران کووڈ سے متاثرہ 7624 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل 42674712 مریض کووڈ سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہونے والی کا اموات کا سلسلہ بھی جاررہا ۔ اس دوران اس وبا سے 11 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 524803 تک پہنچ گئی ہے۔ان نئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 0.13 فیصد، شفایابی کی شرح 98.65 فیصد اور شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5,19,419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 85.63 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 994 بڑھ کر 19261 ہو گئی ہے جبکہ مزید 3028 لوگوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 7752304 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 7752304 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 147877 پرمستحکم ہے ۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے 1677 ایکٹیو کیسز بڑھ کر 17955 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1808 بڑھ کر 6498088 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69845 ہے۔کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 115 بڑھ کر 3997 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 532 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3913885 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40109 ہے۔ دہلی میں ایکٹو کیسز 466 بڑھ کر 3643 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 909 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1886039 ہوگئی۔ اس وبا سے اب تک 26223 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔

Related Articles