کاش وارن سے کہہ دیتا ان سے محبت ہے، رکی پونٹنگ

سڈنی ،مارچ۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ شین وارن کی موت کی خبر نے بری طرح متاثر کیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب صبح وارن کی موت کی خبر دیکھی تو یقین نہیں آیا۔ میرے لیے گزشتہ کچھ دن بے حد مشکل رہے ہیں۔ جب پونٹنگ پوچھا گیا کہ انہیں شین وارن سے آخری بار بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ ان سے کیا کہتے؟ تو پونٹنگ نے کہا کہ میں انہیں بتاتا کہ ان سے کتنا پیار کرتا ہوں، میں ان کے جیتے جی ایسا نہیں کہ سکا، مجھے افسوس ہے، کاش ان سے میں یہ تین لفظ کہہ لیتا۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ ساتھی کرکٹر شین وارن کے اچانک انتقال کے ذکر پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ شین وارن جیسیعظیم کرکٹر کی موت کا پتا چلا تو شدید دھچکا لگا۔شین وارن جیسا کوئی بولر نہیں وہ اسپن بولنگ میں انقلاب برپا کرے۔

Related Articles