کارتک آریان کی فلم بھول بھولیا 2 میں روپ کی جھلک سامنے آگئی

ممبئی ،؍اپریل۔بھارتی اداکار کارتک آریان کی فلم بھول بھولیا 2 اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی تشہیر کا آغاز کرتے ہوئے جمعرات کو اس کا نیا ٹیزر جاری کیا گیا، جس میں کارتک آریان کے روح بابا کے روپ کی ایک جھلک سامنے آئی ہے۔ اس ٹیزر کو کارتک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ٹیزر کے ساتھ کارتک نے لکھا – روح بابا آ رہے ہیں۔ ہوشیار منجولکا۔یارہے کہ، بھول بھولیا کو انیس بزمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ٹیزر کا آغاز منجولکا کی آواز سے ہوتا ہے، جس میں وہ بنگالی زبان میں اپنا گانا گنگنارہی ہیں۔ منجولکا کو ابھی تک نہیں دکھایا گیا ہے، صرف ایک گھر کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اس کے بعد بھول بھولیا کی ٹائٹل ٹیون اور کارتک آریان کے کردار کی انٹری ہے۔ انہیں روح بابا کے کردار میں پیش کیا گیا ہے۔ جسم پر بابا جیسا کالا لباس اور سر پر کپڑا۔ ٹیزر میں راجپال یادو کے کردار کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔فلم بھول بھولیا 2، 20 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں کارتک اور راجپال یادو کے ساتھ سنجے مشرا، تبو اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ بھول بھولیا فرنچائز کی یہ دوسری فلم ہے۔ پہلی فلم 2007 میں آئی تھی جس کے ہدایت کار پریہ درشن تھے۔ فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن نیمرکزی کردار ادا کییتھے۔ ودیا نے منجولکا کا کردار ادا کیاتھا، جس پر ایک روح کا سایہ ہوتا ہے۔ اکشے ایک سائیکاٹرسٹ کے کردار میں تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔ بھول بھولیا 2 کو بھوشن کمار، مراد کھیتانی، انجم کھیتانی اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

Related Articles