دہلی کی سڑکیں ایک ماہ کے اندر گڈھوں سے پاک ہوں گی: سسودیا

نئی دہلی، فروری۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعہ کو کہا کہ دہلی کی سڑکوں کو ایک ماہ کے اندر گڈھوں سے پاک کر دیا جائے گا اور تعمیر میں کوتاہی کرنے والے انجینئروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پی ڈبلیو ڈی محکمہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مسٹر سیسودیا نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے شہریوں کو اب ایک ماہ کے اندر گڈھے والی سڑکوں سے نجات مل جائے گی، اس کے علاوہ اگر کسی بھی سڑک کی تعمیر میں کوئی خرابی پائی جاتی ہے تو اس کے لیے متعلقہ انجینئر کو مورد الزام ٹھہرایا جائے گا، دہلی کے شہریوں کو بہتر سڑکیں ملیں گی۔ پی ڈبلیو ڈی جلد ہی ایک ایپ شروع کرے گا تاکہ لوگ رسائی حاصل کر سکیں اور خراب سڑکوں کے بارے میں اپنی شکایات درج کر اسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہلی کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس میں بہتر سڑکیں بھی شامل ہیں۔میٹنگ کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جلد ہی پی ڈبلیو ڈی دہلی کے تحت تمام 1300 کلومیٹر سڑکوں کا معائنہ کرے اور جن جگہوں پر سڑکوں پر مرمت کی ضرورت ہے انہیں ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ سڑکوں کی مرمت کا کام ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ بغیر کسی تاخیر کے بہتر طریقے سے کام کریں اور اگر کام میں کوئی تاخیر ہوئی یا کوئی خرابی پائی گئی تو متعلقہ انجینئرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

Related Articles