روسی ٹینکوں پر موجود "Z” کی علامت کے پیچھے کیا کہانی ہے ؟

سرحد یوکرین ،فروری۔یوکرین کی سرحد سے صرف پانچ میل کی دوری پر موجود روسی فوج کے درجنوں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر ‘‘Z’’ کی علامت نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی مبصرین کو اس سوچ میں مصروف رکھا کہ یہ علامت کس بات کی نشانی ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سرحدی علاقے کی متعدد وڈیوز میں اس علامت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔کنگز کالج لندن میں عسکری تجزیہ کار روپ لی نے ٹویٹر پر لکھا کہ "روسی افواج سرحد کے نزدیک عادتا مماثل علامات بناتی ہیں۔ خیال ہے کہ اس سلسلے میں”Z” کی علامت کسی مقررہ عمل کو انجام دینے والی ٹیموں کے لیے وضع کیا گیا۔بعض تجزیہ کاروں نے”Z” کی علامت کی حامل فورسز کو "زورو ڈویڑن” کا نام دیا ہے۔ بعض دیگر نے واضح کیا کہ روسی فوجیوں نے بظاہر اس علامت کو اپنے پیکٹوں پر بھی لگایا ہے۔یوکرین کے بحران کے بارے میں رپورٹیں جاری کرنے والے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ کا کہنا ہے کہ روسی سواریوں پر Z کی علامت کا مقصد دوست اور دشمن کے بیچ فرق واضح کرنا ہے۔ یہ علامت افواج کی جانب سے جنگ کے دوران میں استعمال کی گئی ہے۔واضح رہے کہ تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق روس نے یوکرین کی سرحد پر 1.5 لاکھ سے 1.9 لاکھ فوجی اکٹھا کر لیے ہیں۔روسی صدر ولادی میر پوتین نے پیر کی شام یوکرین کے مشرقی حصے میں واقع دو علاحدگی پسند علاقوں کی خود مختاری تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد مغربی ممالک کی حمایت یافتہ یوکرین حکومت کے ساتھ ایک الم ناک تنازع بھڑکانا ہے۔پوتین نے فوج کو حکم جاری کیا کہ وہ علاحدگی اختیار کرنے والی دو ریاستوں لوہاسک اور ڈونیسک میں بطور "امن فوج” فرائض انجام دے۔ مذکورہ دونوں ریاستیں ماسکو کی ہمنوا ہیں۔

 

Related Articles