امریکی ارب پتی ایلون مسک کی نئی محبوبہ کون؟

نیویارک،فروری۔معروف امریکی ارب پتی ایلون مسک کو ان کے نجی طیارے پر ایک نا معلوم نوجوان لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ ایلون پانچ ماہ قبل اپنی بیوی سے علاحدگی اختیار کر چکے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں ایلون کا نجی طیارہ لوس اینجلس کے ہوائی اڈے پر اترا تو انہیں مذکورہ لڑکی کے ساتھ طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس لڑکی کا نام نتاشا باسیٹ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 27 سالہ آسٹریلوی اداکارہ نتاشا 50 سالہ ایلون کی دولت کی نہیں بلکہ "ذہانت” کی دیوانی ہو چکی ہے۔نتاشا معروف آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایلوس کی پہلی دوست کے کردار میں نمودار ہوں گی۔مریکی ارب پتی ایلون مسک نے گذشتہ برس ستمبر میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ گرائمز سے رشتہ ازدواج ختم کر لیا تھا۔ یہ شادی تین برس تک رہی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کی عمر ایک برس ہے۔ ایلون کے اپنی پہلی بیوی جوسٹن مسک سے پانچ بیٹے ہیں۔

Related Articles