خدمت کرنے کا ایک موقع دیں: کیجریوال

پنجی، فروری ۔دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال نے جمعہ کو گوا کے ووٹروں سے عام آدمی پارٹی کو ریاست میں خدمت کرنے کا موقع دینے کی اپیل کی۔مسٹر کیجریوال نے کہاکہ”میں گوا کے لوگوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ یہ الیکشن ریاست کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ آپ سب نے کانگریس کو 27 سال، بھارتیہ جنتا پارٹی کو 15 سال دیے لیکن دونوں نے ریاست کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اگر آپ انہیں دوبارہ پانچ سال دے دیں تو کچھ نہیں بدلنے والا، سب کچھ جوں کا توں رہے گا۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں بہت کام کیا ہے، میں گوا کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک مرتبہ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔انہوں نے بتایا کہ گوا پر 24 ہزار کروڑ کا قرض ہے، اگر کانگریس اور بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو یہ قرض بڑھ کر پچاس ہزار کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ بی جے پی کو ہرانا چاہتے ہیں تو اے اے پی کو ووٹ دیں کیونکہ اگر وہ کانگریس کو ووٹ دیں گے تو یہ بی جے پی کو ہی جائے گا۔بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ماپوسا میں ہیلی پیڈ بنانے میں کوئی وقت نہیں لگتا ہے لیکن ریاست میں بس اسٹینڈ کی ترقی کا کام کئی برسوں سے رکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گوا کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ گوا میرے لئے بہت اہم ہے۔ اگر ہماری پارٹی اقتدار میں آئی تو سڑک، بس اسٹینڈ اور رابندر بھون کو اسی رفتار سے تعمیر کیا جائے گا جس رفتار سے وزیراعظم کے لئے ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے۔

Related Articles