یقین نہیں آتا لتا ہمیں چھوڑ گئیں: دھرمیندر

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے دْکھ کر اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دھرمیندر نے لتا منگیشکر کے ساتھ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے کہا کہ ’ساری دنیا اداس ہے، یقین نہیں آتا تم ہمیں چھوڑ گئی ہو۔‘دھرمیندر نے کہا کہ ’لتا جی! ہم آپ کو یاد کریں گے۔‘اْنہوں نے لتا جی کے اہلخانہ اور مداحوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے 92 سالہ لتا منگیشکر بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں، ان میں کورونا وائرس کے ساتھ ہی نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔چند روز قبل زیرِ علاج گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

 

Related Articles