رندھیر کپور نے بھتیجے رنبیر کپور کے باپ پننے پر کہہ ڈالی یہ بڑی بات

ممبئی،جولائی، رندھیر کپور نے بھتیجے رنبیر کے پہلی بار باپ بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ای ٹائمز کے ساتھ بات چیت میں رندھیر نے کہا، یہ بہت اچھی بات ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ صرف رندھیر یا نیتو ہی نہیں، آر کے خاندان کے دیگر افراد بھی اس بات پر خوش ہیں کہ رنبیر جلد ہی باپ بننے والے ہیں اور کپور خاندان کو ایک نیا چراغ ملے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں عالیہ نے حمل کی خوشخبری دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی، جس میں اداکارہ اپنی سونوگرافی کرواتی نظر آرہی ہیں، جب کہ ان کے شوہر رنبیر اسکرین پر بچے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، ہمارا بچہ، جلد آرہا ہے۔ انہوں نے کیپشن کے نیچے انفینٹی سائن، ریڈ ہارٹ ایموجی اور اسٹار ایموجی بھی شیئر کیا۔ عالیہ بھٹ کی پریگنینسی کے اعلان کے بعد چاروں طرف صرف اسی خبر کی چرچا ہے ۔ یہ خبر اس وجہ سے بھی زیادہ سرخیوں میں ہیں، کیونکہ شادی کے دو مہینے بعد ہی عالیہ نے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ اس گڈنیوز پر دادی بننے جارہی نیتو کپور اور پھوپھی بننے جارہی ردھما کپور کے رد عمل کے بعد اب نانی بننے جارہی عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان کا بھی بیان بھی وائرل ہورہا ہے ۔ شادی کے دو مہینے بعد ہی بیٹی عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خبر ملنے پر عالیہ کی ماں سونی رازدان نے انسٹاگرام اسٹوری پر دو پوسٹ کئے ہیں ۔ ان دونوں پوسٹ میں سونی رازدان نے عالیہ کے ماں بننے اور نیتو کپور کے جلد دادی بننے پر مبارکباد دی ہے ۔ سونی رازدان نے ایک پوسٹ کے کیپشن میں مبارکباد لکھا ہے تو وہیں دوسرے کے کیپشن میں بیسٹ نیوز ایور لکھا ہے ۔ بتادیں کہ عالیہ بھٹ نے شادی کے دو مہینے بعد ہی اپنی پریگنینسی کا اعلان کردیا ہے ۔ عالیہ بھٹ نے اپنے حمل کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنا الٹراساؤنڈ اپوائنٹمنٹ کرواتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہمارا بچہ جلد آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں شیر کا ایک خاندان نظر آ رہا ہے۔ جس میں ایک شیرنی ایک شیر کو پیار سے پیار کر رہی ہے، ایک بچہ انہیں دیکھ رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ہوئی تو انٹرٹینمنٹ دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ دونوں کی شادی کی تصاویر کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر چھائی رہیں۔ اب عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ لیکن شادی کے بعد کیا تبدیلی آئی ہے اس کا انکشاف خود رنبیر نے کچھ دنون پہلے ہی کیا تھا ۔ ایک حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ رنبیر کپور نے کہا کہ ہم پانچ سال سے ساتھ ہیں۔ ہم نے سوچا کہ ہم شادی کر لیں گے اور ہم نے کی بھی ، لیکن ہمارے کچھ کمٹمنٹس بھی تھے۔ شادی کے فوراً بعد ہم اپنے اپنے کام پر چلے گئے۔ رنبیر کپور نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد عالیہ اپنے شوٹ پر چلی گئیں اور میں بھی منالی چلا گیا۔ اب جب وہ لندن سے واپس آئیں گی اور میری فلم شمشیرہ ریلیز ہوگی تو ہم ایک ہفتے کی چھٹی لینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ ہمیں ابھی تک یہ احساس نہیں ہوا ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں۔ قریبی رشتہ دار اور گھروالوں کی موجودگی میں رنبیر اور عالیہ نے ساتھ پھیرے لے کر اپنی نئی زندگی کی شروعات کردی ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب عالیہ بھٹ نے گیارہ سال کی تھیں تب انہوں نے ڈیٹنگ شروع کردی اور جب وہ پندرہ سال کی ہوئیں تو وہ اپنے پہلے سیریس ریلیشن شپ میں تھیں ۔ عالیہ بھٹ کی ڈیبیو فلم اسٹوڈینٹ آف دی ایئر سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم کی تشہیر کیلئے اس کے تینوں ستارے کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو کافی ود کرن پر پہنچے تھے ، جہاں پر عالیہ کا سچ جان کر کرن جوہر بھی دنگ رہ گئے تھے ۔ اس خاص بات چیت کے دوران عالیہ نے بتایا کہ جب وہ چھٹی کلاس میں تھیں، تبھی سے انہوں نے لڑکوں کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا ۔ وہیں جب وہ دسویں کلاس میں پہنچیں تو انہیں پہلی مرتبہ کسی سے پیار ہوا اور ان کا یہ ریلیشن شپ دو سالوں تک چلا تھا ۔ بتادیں کہ عالیہ بھٹ کا نام ان کی ڈیبیو فلم کے دونوں ساتھی اسٹار کے ساتھ بھی کافی جڑا ۔ ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی ان کے لنک اپ کی خبریں کافی آئیں ، حالانکہ اس رشتے کو کبھی بھی کسی نے قبول نہیں کیا ۔وہیں براہمستر کی شوٹنگ کے دوران عالیہ اپنے بچپن کے کرش رنبیر کپور پر فدا ہوگئیں اور پھر رنبیر بھی عالیہ کو پسند کرنے لگے ۔ دونوں نے کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور اب شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ بتادیں کہ عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ عالیہ بھٹ اس لک میں کافی گلیمرس لگ رہی ہیں۔ تصویر میں عالیہ نے سرخ رنگ کا تھری پیس لباس پہنا ہوا ہے جو کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔ عالیہ کا یہ تھری پیس ڈریس منی اسکرٹ کے ساتھ بلیزر اور لو نیک آف شولڈر کراپ ٹاپ کے ساتھ میچ کیا گیا ہے جو بہت اسٹائلش ہے۔ عالیہ نے اس موسم گرما کے بلیزر ڈریس کو بیحد ہی سادگی کے ساتھ ساتھ کیری کیا ہوا ہے۔ اسے اسٹائلش اور کول نظر آنے کے لیے عالیہ نے اپنے بال کھلے رکھے ہیں۔ کچھ دن پہلے، عالیہ نے ایک ساڑھی میں ایک فوٹو شوٹ کرایا تھا جس میں انہوں نے خوبصورت سفید ساڑھی کے ساتھ گلابی پھول پرنٹ بلاؤز پہنا تھا، جو گرمیوں کے لیے بہترین میچنگ ہو سکتا ہے۔ عالیہ بھٹ نے بھی یہاں سفید ساڑھی پہن رکھی ہے جس پر نارنجی رنگ کے پھولوں کا پرنٹ ہے جو گرمیوں کے موسم میں بہت کول لگ رہا ہے۔عالیہ بھٹ نے سفید ڈریس پہنی ہوئی ہے، جس کے اوپر انہوں نے فل لینتھ بلیزر پہنا ہوا ہے۔

Related Articles