گاندھی جی کی برسی پر مہاراشٹر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

اورنگ آباد/ممبئی، جنوری ۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر پوار نے اپنے پیغام میں کہاکہ "بابائے قوم مہاتما گاندھی صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ عالمی امن اور انسانی بہبود کے عظیم مفکر تھے۔ گاندھی جی نے سچائی، عدم تشدد اور امن کی بنیاد پر ملک کو آزادی دلائی تھی۔ ہمیں دنیا کو ان اقدار کی اہمیت سمجھانی چاہیے۔ کمزور، پسے ہوئے اور نظر انداز بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کے لیے لڑیں۔ انہوں نے سادہ زندگی اور اعلیٰ سوچ کا آدرش قائم کیا تھا۔‘‘انہوں نے کہاکہ “ مہاتما گاندھی جی نے سکھایا ہے کہ انسانیت کی فلاح اس دنیا کی فلاح ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ ملک تب ہی خود کفیل ہو گا جب گاؤں خود کفیل ہوں گے۔نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک، دنیا اور ساتھی انسانوں کی بھلائی مہاتما گاندھی کے افکار کا حصہ تھی۔ اسی لیے مہاتما گاندھی اور ان کے خیالات لازوال ہیں۔ آئیے ایک بار پھر ان خیالات پر عمل کرنے کا عزم کریں۔اس کے ساتھ ساتھ مسٹر پوار نے دیگر شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی آزادی، اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

Related Articles