اے اے پی کی مجبوری کا نام بھگونت مان:بادل
چنڈی گڑھ، جنوری۔ شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے آج الزام لگایا کہ رائے عامہ سے وزیراعلیٰ کے چہرے کاانتخاب عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی کوشش دکھاوے کے سوا کچھ نہیں تھی اور مسٹر مان کو مجبوری میں منتخب کیا گیا، کیونکہ ان کا کوئی دوسرا لیڈر تیار نہیں تھا۔ایس اے ڈی کے صدر نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اے اے پے کنوینر اروند کیجریوال کبھی مسٹر مان کو پنجاب میں پارٹی کا چہرہ نہیں بنانا چاہتے تھے اور وہ مسٹر مان کے سامنے کہہ چکے ہیں کہ پارٹی کوئی اہل امیدوارتلاش کر رہی تھی۔مسٹر بادل نے کہا کہ پارٹی نے بہت سے ناموں پر غور کیا تھا لیکن کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں تھا، اس لئے مجبوری میں مسٹر مان کا انتخاب کیا گیا۔مسٹر بادل نے الزام لگایا کہ مسٹر مان کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے ہرکوئی واقف ہے اور اے اے پی کا انہیں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر منتخب کرنا پارٹی کا سیاسی دیوالیہ پن ہے۔