راج ناتھ نے ممتا و اسٹالن کو جھانکی انتخاب عمل شفاف ہونے کا یقین دلایا

نئی دہلی ،جنوری۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو مکتوب لکھ کر یقین دہانی کرائی ہے کہ یوم جمہوریہ کی جھانکی کے انتخاب کا عمل پوری طرح شفاف ہے۔مسٹر سنگھ نے محترمہ ممتا بنرجی اور اسٹالن کو ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ۔ غور طلب ہے کہ محترمہ بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے مکتوب میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست کی مجوزہ جھانکی کو ــ’جان بوجھ کر‘ یوم جمہوریہ پریڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔مسٹر اسٹالن نے بھی اپنی ریاست کی جھانکی کے سلسلے میں ایسے ہی ردِّ عمل کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles