امریکی ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بیٹی وائٹ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

نیویارک،جنوری۔چھ دہائیوں تک ٹیلی وڑن اسکرین پر’گولڈن گرل‘ کے نام سے راج کرنے والی امریکی ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بیٹی وائٹ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔گولڈن گرل اداکارہ سے مشہور معروف کامیڈین بیٹی وائٹ اپنی 100ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرگئیں۔ وہ 17 جنوری کو اپنی زندگی کی ایک صدی پوری کرنے والی تھیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1939 میں کیا تھا اور متعدد شوز میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔

 

Related Articles